23 دسمبر، 2012، 1:34 PM

رامین مہمانپرست

مغربی ممالک شام کے بحران کا اصلی باعث ہیں

مغربی ممالک شام کے بحران کا اصلی باعث ہیں

مہر نیوز/ 23 دسمبر/ 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی سرپرستی میں مغربی اور بعض امریکی اتحادی عرب ممالک اسرائیل کے مقابلے میں شام کو کمزور کرنے کی پالیسی کے منصوبے پر عمل کررہے ہیں مغربی اور ان کے عرب اتحادی ممالک شام کے بحران کا اصلی سبب ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ترکی کے دورےپر ہیں جہاں انھوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی سرپرستی میں مغربی اور بعض امریکی اتحادی عرب ممالک اسرائیل کے مقابلے میں شام کو کمزور کرنے کی پالیسی کے منصوبے پر عمل کررہے ہیں مغربی اور ان کے عرب اتحادی ممالک شام کے بحران کا اصلی سبب ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران اور ترکی دو برادر اور دوست ممالک ہیں جن کے روابط گہری تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں اور دونوں قومیں ایکدوسرے کے ساتھ پیار اور محبت رکھتی ہیں  ترجمان نے کہا کہ ہمیں علاقائي مسائل اور مشکلات کو علاقہ کے ممالک کے تعاون سے حل کرنا چاہیے کیونکہ غیر علاقائی طاقتیں علاقہ میں اپنے مفادات کے پیش نظر علاقہ میں بحران پیدا کرتی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ شام ایسا عرب ملک ہے جو گذشتہ 60 برس سے اسرائیل کے خلاف ہے اور اس ملک کو اسرائيل کے مقابلے میں کمزور کرنے کے لئے مغربی ممالک بہت عرصہ سے منصوبہ بنارہے تھے اور اس وقت اس منصوبے کو عملی جامہ پہنارہے ہیں انھوں نے کہا کہ شام کی مخالفت اور امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت بالکل درست نہیں ہے۔

News ID 1773402

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha